Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

ناصرجمشید گذشتہ 12 اننگز میں ففٹی سے محروم، 14کی اوسط سے اسکور

ون ڈے کھیلنے والے راحت علی کو چیئرمین بورڈ نے ذاتی اختیارات کا استعمال کر کے اسکواڈ میں شامل کرایا۔ فوٹو: فائل کراچی:  قومی ٹیم کی س...


ون ڈے کھیلنے والے راحت علی کو چیئرمین بورڈ نے ذاتی اختیارات کا استعمال کر کے اسکواڈ میں شامل کرایا۔ فوٹو: فائل
کراچی: قومی ٹیم کی سلیکشن میں ذاتی پسند ناپسند کا عنصر عروج پر پہنچ گیا۔
مسلسل ناکامیوں کے بعد اوپنر ناصر جمشید کو موقع دینا اس کی واضح مثال ہے، لیفٹ ہینڈر نے گذشتہ 12 اننگز میں کوئی نصف سنچری نہیں بنائی، انھوں نے اس دوران جو 173 رنز اسکور کیے اس کی اوسط محض 14.41 رہی، قومی ٹیم ویسے ہی اوپننگ کے شعبے میں مسائل کا شکار ہے۔
ایسے میں ناصر کی شمولیت سے کسی بہتری کا امکان نظر نہیں آتا، واضح رہے کہ اس سے قبل صرف ایک ون ڈے کھیلنے والے راحت علی کو چیئرمین بورڈ نے ذاتی اختیارات کا استعمال کر کے اسکواڈ میں شامل کرایا، سہیل خان بھی اچانک 15پلیئرز میں آگئے تھے، دونوں پیسرز کے نام ورلڈکپ کے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی موجود نہیں تھے مگر پھر قسمت مہربان ہوگئی

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ