اسٹاف رپورٹ لاہور : سابق پاکستاني کپتان عامرسہيل کا کہناہے کہ بڑي تعداد ميں سپورٹ اسٹاف کي موجودگي سے بھي پاکستان ٹيم کو کوئي فائدہ ...
اسٹاف رپورٹ
لاہور : سابق پاکستاني کپتان عامرسہيل کا کہناہے کہ بڑي تعداد ميں سپورٹ اسٹاف کي موجودگي سے بھي پاکستان ٹيم کو کوئي فائدہ نہيں ہو رہا، ايسي کارکردگي کے بعد ورلڈ کپ ميں کسي معجزے کي توقع کرنا اپنے آپ کو دھوکہ دينےکے متردادف ہے۔
سماء سےبات کرتےہوئےسابق کرکٹرکاکہناتھاکہ کھيل ميں ہارجيت ہوتي ہےليکن کيويزکےخلاف ون ڈے سيريزميں کہيں بھي پلاننگ نظرنہيں آئي، عامر سہيل کے مطابق ٹيم کے انتخاب پر کپتان اورسليکشن کميٹي ايک پيج پرنہيں،معاملہ کچہ گڑ بڑہے۔
عامرسہيل نے مزيد کہا کہ ٹيم مينجنمنٹ کو يہ معلوم ہي نہيں کہ بين الاقوامي کرکٹ کے تقاضے کيا ہيں، پاکستان ٹيم کو وننگ ٹريک پر لانے ميں بہت محنت درکار ہوگی
کوئی تبصرے نہیں