پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد گرین شرٹس کے نئے قائد ممکنہ طور پر نوجوان بلے باز فواد عالم ہوں گے۔ ذرائع کے...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد گرین شرٹس کے نئے قائد ممکنہ طور پر نوجوان بلے باز فواد عالم ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فارم میں ہونے کے باوجود ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہ کئے جانے پر فواد نے شدید رد عمل ظاہر کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کرکٹر کے رد عمل میں انہیں جواب دیا اگرچہ انہیں میگا ایونٹ کیلئے نئے چنا گیا تاہم نئے کپتان کیلئے ان کے نام پر غور کیا جائے گا ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بورڈ نئے کھلاڑیوں کو آگے لانا چاہتا ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ فواد عالم کو قومی ٹیم کے قائد کی ذمہ داریاں سونپ دی جائیں ۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے بعد مصباح اور شاہد آفریدی پر انے کھلاڑیوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررکھا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں