جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت سلمان خان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں تھا،پولیس حکام فوٹو: فائل ممبئی: کار حادثہ کیس میں سلمان خ...
ممبئی: کار حادثہ کیس میں سلمان خان کے خلاف عدالت میں چلنے والے کیس نے نئی شکل اختیار کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ممبئی کے آر ٹی او افسر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت سلمان خان کے پاس ان کا ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں تھا، اس سے قبل فرانزک ماہر بھی عدالت کو بتا چکے ہیں کہ جس وقت سلمان خان نے اپنی کار سے لوگوں کو کچلا اس وقت وہ انتہائی نشے کی حالت میں تھے اور ان کے خون کے نمونوں کے ٹیسٹ میں نشے کی حد سے زیادہ مقدار پائی گئی۔
واضح رہے کہ 2002 میں ممبئی میں سلمان خان نے نشے کی حالت میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے افراد پر گاڑی چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔
کوئی تبصرے نہیں