راولپنڈی( اُردو نيوز ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور نشان حیدر میجر شبیر شریف شہید کی والدہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ڈی جی آئ...
راولپنڈی(اُردو نيوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور نشان حیدر میجر شبیر شریف شہید کی والدہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ علیل تھیں اوراے ایف آئی سی راولپنڈی میں زیرعلاج تھیں آج علی الصبح انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی والدہ کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد چکلالہ گیریڑن میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین عصر کے بعد کیولری گراونڈ لاہور میں ہو گی۔
یاد رہے کہ راحیل شریف کی والدہ میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کی ہمشیرہ بھی تھیں۔
کوئی تبصرے نہیں