نیوزی لینڈ کی کینٹربری یونیورسٹی کے ایک روبوٹ نے پیشن گوئی کی ہے کہ افغانستان ورلڈکپ2015کا سہرااپنے سرپرسجالے گا۔ کینٹربری کے پی ایچ ڈ...
نیوزی لینڈ کی کینٹربری یونیورسٹی کے ایک روبوٹ نے پیشن گوئی کی ہے کہ افغانستان ورلڈکپ2015کا سہرااپنے سرپرسجالے گا۔
کینٹربری کے پی ایچ ڈی کے طالب علم ایڈوارڈو سینڈووال نے پیشن گوئی کرنے والاروبوٹ تیارکیاہے جس کانام اکرام رکھاگیا ہے ،روبوٹ نے 14ممالک کے پرچم کودیکھنے کے بعد بھارت،ویسٹ انڈیز،اسکاٹ لینڈ،نیوزی لینڈ اور افغانستان کو چن لیا جس کے بعد افغانستان کو فاتح کے طورپر منتخب کرلیا۔
افغانستان ورلڈکپ کے گروپ اے میں شامل ہے جہاں سابق چمپین آسٹریلیا،بنگلہ دیش،انگلینڈ،نیوزی لینڈ،اسکاٹ لینڈ اورسری لنکا جیسی ٹیمیں موجودہیں۔ افغانستان کے ورلڈچمپین بننے کے امکانات صفر سے بھی کم ہیں تاہم روبوٹ کے خالق طالب علم کاکہناہے کہ یہ پیشن گوئی بظاہر غیر حقیقی ہے لیکن کرکٹ ایساکھیل جس کانتیجہ غیرمتوقع ہوتاہے۔
روبوٹ کانام مصری نڑاد میکسیکن فلسفر اکرام آنتاکی کے نام کی نسبت سے رکھاگیاہے۔ طالب علم کاکہناہے کہ وہ پال آکٹوپس سے متاثرتھے جو2010فٹ بال ورلڈکپ میں کامیاب پیشن گوئی کررہاتھاجس کے بعد انھوں نے فیصلہ کیاکہ اکرام کی پیشن گوئی کی صلاحیتوں کوبھی آزمایاجائے۔
کوئی تبصرے نہیں