Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

پاک۔ہند معرکہ: 'شکست کے خوف کے بغیر جیت کے لیے کھیلیں'

پاکستان کے سابق کپتان، عظیم آل راؤنڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستانی ٹیم کو ہندوستان کے ساتھ میچ سے قبل پیغا...




پاکستان کے سابق کپتان، عظیم آل راؤنڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستانی ٹیم کو ہندوستان کے ساتھ میچ سے قبل پیغام میں کہا ہے کہ ٹیم شکست کے خوف کے بغیر جیت کے لیے کھیلے۔

ایک انٹرویو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کی باؤلنگ ملتی جلتی ہے، پاکستان کی پرفارمنس کا انحصار اس کی بیٹنگ پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بے خوف ہوکر میدان میں اترے کیوں کہ شکست کے خود سے بار بار غلطیاں ہوتی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ایڈیلیڈ کی وکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو اسے 280 رنز اسکور کرنے چاہیئں۔

انہوں نے ورلڈ کپ ٹائٹل کے لیے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کو فیورٹ قرار دیا تاہم انہوں نے کہا کہ کوارٹر فائنل تک تمام بڑی ٹیمیں پہنچ جائیں گی۔

عمران خان نے کہا کہ ٹائٹل کے حصول کے لیے پاکستان کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانا ہوگی تاہم اگر درست موقع پر ٹیم کلک کرجائے تو کوئی بھی ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی ہے جیسا کہ 87 میں آسٹریلیا اور 96 میں سری لنکا نے جیتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اکثر عالمی کپ جیسے ٹورنامنٹ میں ٹیمیں اپنی صلاحیت سے بڑھ کر کھیل پیش کرتی ہیں تاہم انہوں نے پاکستان کے کمبینیشن پر خدشات کا اظہار کیا۔

سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق بہترین فارم میں ہیں جو پاکستان کے لیے خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کپتان فارم میں ہوتا ہے تو وہ ٹیم کو فتح کی جانب لے جاتا ہے۔

محمد عرفان پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں وکٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جائے، اور پاکستان دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہدف کے تعاقب میں مصباح کو نمبر چار سے نیچے بیٹنگ نہیں کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان میچ کل ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ