شیئر رنبیر کپور اور قطرینہ کیف میں کئی سال سے گہری دوستی ہے بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور نے میڈیا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان کی ذاتی زندگی...
بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور نے میڈیا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔
ممبئی میں ایک تقریب کے دوران جب رنبیر کپور سے پوچھا گیا کہ کیا میڈیا میں ان کی قطرینہ کیف سے منگنی کی جو خبریں آرہی ہیں وہ درست ہیں؟
اس پر رنبیر نے کہا: ’بار بار ایسی غلط خبریں شائع ہونے کے بعد جب حقیقت میں ایسا ہوتا ہے تو اس کا مزہ جاتا رہتا ہے۔ ابھی ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔ جب میں واقعتا منگنی کروں گا تو وہ خبر پوشیدہ نہیں رہے گي۔ میں بھی گھر اور بچے چاہتا ہوں لیکن برائے مہربانی ابھی کوئی قیاس آرائی نہ کریں۔‘
رنبیر جب پچھلے دنوں امریکہ گھومنے گئے تھے تب یہ خبریں آئی تھیں کہ قطرینہ کے خاندان کی موجودگی میں دونوں نے منگنی کر لی ہے۔
قطرینہ کیف اور رنبیر کپور دونوں نے ان خبروں کو واضح طور پر مسترد کردیا ہے۔
اس سے قبل قطرینہ کے ہاتھ چھپانے پر بھی یہ قیاس آرائیاں کی گئی تھی کہ شاید وہ اپنی منگنی کی انگوٹھی چھپا رہی ہیں۔
جبکہ حال ہی میں قطرینہ کی انگوٹھی پر یہ افواہ پھیلی تھی کہ انھوں نے منگنی کر لی ہے۔ اس افواہ کا سبب قطرینہ کیف کی ایک انگوٹھی تھی جو انھوں نے ایک پروگرام میں پہنی تھی۔
اخبار ایچ ٹي کیفے کی خبر کے مطابق قطرینہ کیف کے ترجمان نے اس بارے میں کہا: ’لندن میں قطرینہ کی منگنی نہیں ہوئی ہے۔ اس افواہ میں کوئی صداقت نہیں ہے۔‘
کوئی تبصرے نہیں