Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

جنید خان کی جگہ راحت علی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل، بلاول بھٹی کی بھی واپسی

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بلے بازوں کے عتاب کا نشانہ بننے والے بلاول بھٹی سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا نہ اتر سکے۔ فوٹو:فائل سڈنی:  ...


نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بلے بازوں کے عتاب کا نشانہ بننے والے بلاول بھٹی سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا نہ اتر سکے۔ فوٹو:فائل
سڈنی: قومی ٹیم کے زخمی فاسٹ بولر جنید خان کی جگہ راحت علی کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا جبکہ ممکنہ طور پر ٹیم کا حصہ بننے والے بلاول بھٹی بھی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فاسٹ بولر راحت علی کو زخمی جنید خان کی جگہ 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ ممکنہ طور پر بلاول بھٹی کو ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا امکان تھا لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بلے بازوں کے عتاب کا نشانہ بننے والے بلاول بھٹی سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا نہ اترسکے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف 2 روزہ میچز میں بلاول بھٹی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن وہ خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کرسکے جب کہ دوسرے ایک روزہ میچ میں انہوں نے اپنے 10 اوورز میں 93 رنز دے کر سب سے زیادہ رنز دینے والے پاکستانی بولر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ