Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

ناقص ایمپائرنگ، عمراکمل کے آﺅٹ کو کمنٹیٹرز نے بھی مشکوک قراردیدیا

ایڈیلیڈ( اردونيوز ) حسب معمول پاک بھارت میچ میں بھی ناقص ایمپائرنگ کاسلسلہ جاری ہے اور عمراکمل کو آﺅٹ دیئے جانے پرکمنٹیٹر بھی چپ نہ رہ ...


ایڈیلیڈ(اردونيوز) حسب معمول پاک بھارت میچ میں بھی ناقص ایمپائرنگ کاسلسلہ جاری ہے اور عمراکمل کو آﺅٹ دیئے جانے پرکمنٹیٹر بھی چپ نہ رہ سکے اور معاملے کو مشکوک قراردیدیا جبکہ سرفراز نواز نے کہاکہ عمراکمل کے آؤٹ کا فیصلہ باہر سے آیاہے۔
ایمپائر کی طرف سے جدیجہ کی بال پر دھونی کے ہاتھوں عمراکمل کو کیچ آﺅٹ دیئے جانے پر کمنٹیٹرز کاکہناتھاکہ گیند واضح طورپر عمراکمل کے بلے پر نہیں لگا، ایمپائر کو شک کا فائدہ دیناچاہیے تھا لیکن اُنہوں نے نہیں دیا، شاید ایمپائر نے غلطی کی ہے ۔
دوسری طرف پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کاشکار ہوگئی ہے اور مصباح الحق و آفریدی کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری آپڑی ہے ۔
شعیب اختر کاکہناتھاکہ جبن سنیسکومیٹر سے آواز نہیں آئی تو ایمپائر نے کیسے آﺅٹ دیدیا؟ پاکستان کو عمراکمل کے آﺅٹ ہونے پراحتجاج کرناچاہیے ، احمد شہزاد کو بھی چاہیے تھا کہ وہ آرام سے کھیلتے ۔ 
رمیز راجہ نے کہاہے کہ ایمپائر وں سے بھی غلطیاں ہوجاتی ہیں ، اُنہیں آئوٹ نہیں دیناچاہیے تھا۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ