کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ذوالفقار مرزا کاکہنا تھا کہ سند ھ میں بی بی کا خوب بیچا جا ر...
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ذوالفقار مرزا کاکہنا تھا کہ سند ھ میں بی بی کا خوب بیچا جا رہاہے اور ان کے لیڈر صرف اور صرف بلاول بھٹو ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ذوالفقار مرزا کاکہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے بعد ان کے لیڈر صرف اور صرف بلاول بھٹو زرداری ہیں اور پارٹی کے چند چمچے بلاول کو سیاست سے دور رکھنا چاہتے ہیں اور وہ اپنے مفاد کے فیصلے کرتے ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پارٹی کہ غیر مصنفانہ فیصلوں کے خلاف آواز اٹھائیں گے اورعوام کی امنگوں کے خلاف فیصلے کرنے والوں کو سوچنا ہوگا۔
پیپلز پارٹی کے رہنماکا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ لندن میں ان کی بلاول سے ملاقات ہو جائے۔بلاول دلبرداشتہ ہوکر لندن جا کر بیٹھے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری حکومت کو کاروبار کی طرح چلا رہے ہیں انہیں صرف اپنا کاروبار عزیز ہے۔بے نظیر بھٹو نے سانحہ کارساز میں پرویز الہی اور برگیڈیئر ریٹائر اعجا ز شاہ کا نام نامزد کیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے انہیں کہا کہ وہ ان کی مفاہمت کی سیاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، میں اور آصف علی زرداری ایک دوسرے کو اتنا جانتے ہیں جتنا ہماری بیویاں ایک دوسرے کو نہیں جانتی، زمینوں کی بھوک بھی کوئی حد ہونی چاہیے ،اپنی کتاب میں بہت سے رازوں سے پردہ اٹھاوں گا۔
کوئی تبصرے نہیں