لاہور ( اورد نيوز ) معمولی نوعیت کی انجری کا بہانہ بنا کر ٹیم انتظامیہ نے محمد حفیظ کو ٹیم سے چلتا کردیا ہے جس کی وجہ چیف سلیکٹر سے نا...
لاہور (اورد نيوز) معمولی نوعیت کی انجری کا بہانہ بنا کر ٹیم انتظامیہ نے محمد حفیظ کو ٹیم سے چلتا کردیا ہے جس کی وجہ چیف سلیکٹر سے ناراضگی سامنے آئی ہے۔ وطن واپسی پر لاہور میں قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ تین فروری کو انجری ہوئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق پندرہ دونوں میں تکلیف دور ہوسکتی ہے۔ چار سالوں سے ورلڈ کپ 2015ءکی تیاریاں کررہا تھا، انجری کی نوعیت اس طرح کی نہیں کہ ورلڈ کپ نہ کھیل سکتا۔
ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر ہونے کا افسوس رہے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین محمد حفیظ نے لاہور کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجری کے حوالے متصاد خبریں سن رہا ہوں۔ میرے مسل میں معمولی نوعیت کی انجری ہے۔ جس کو ٹھیک ہونے میں صرف 15 دنوں کا آرام درکار تھا۔ چیف سلیکٹر، ٹیم منیجر اور کپتان نے مشترکہ فیصلے کے بعد مجھے ایونٹ سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر اعتراض نہیں ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کپتان اور مینجمنٹ سے میرا کوئی اختلاف ہے۔ میں کسی ایک فرد کا نام نہیں لے سکتا جس کی وجہ سے میں ٹیم سے باہر ہوا ہوں۔ میرے ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا جو قبول کرتا ہوں۔ محمد حفیظ نے کہا کہ تمام عمر پاکستان کیلئے کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے لئے کھیلا ہے اور ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کیا ہے، 2010ءمیں کم بیک کیا اس کے بعد سے وہ ٹاپ سکورر ہیں، 4 سال سے جسمانی اور ذہنی طور پر ورلڈ کپ کے لئے تیاری کی لیکن ورلڈ کپ سے قبل انجری ان کی بدقسمتی تھی۔ انجری کی نوعیت دیکھ کر ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا جس کا تمام عمر افسوس رہے گا، ورلڈ کپ کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے۔ میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے ٹیم کے ساتھ ہیں میری دعا ہے کہ ان کی پرفارمنس شاندار رہے اور قومی ٹیم میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کرے
کوئی تبصرے نہیں