Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

مسلم لیگ (ن) کے پیر صابر شاہ نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیدیا

پشاور (اورد نيوز) مسلم لیگ (ن) کے خیبرپختونخواہ سے صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مس...



news-1423737452-9560_large
پشاور (اورد نيوز) مسلم لیگ (ن) کے خیبرپختونخواہ سے صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخواہ سے اقبال ظفر جھگڑا اور جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی کو سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹ دیئے ہیں جبکہ پیر صابر شاہ کو ”کورنگ امیدوار“ کے پیپر جمع کرانے کا کہا ہے جس کے باعث انہوں نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صابر شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی کی صوبائی صدارت اعزاز ہے اور اس کی توقیر میرا فرض ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کا صوبائی صدر ہونے کی حیثیت سے ”کورنگ“ امیدوار نہیں بن سکتا اس لئے عہدے کے وقار کو بچانے کیلئے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قائد اور عہدے کا احترام ان پر واجب ہے۔ مسلم لیگ ن پوری طرح متحد ہے اور اس کی اعلیٰ قیادت کے تمام فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے پارٹی کے مفاد اور فیصلوں کے لئے کام کرتا رہوں گا۔پیر صابر شاہ نے اعلان کیا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے کورنگ امیدوار عام ورکر کی حیثیت سے بنوں گا تاہم پارٹی قیادت کے اس فیصلے پر شدید مایوسی ہوئی ہے اور امید ہے کہ قیادت اس پر نظرثانی کرے گی۔
واضح رہے کہ عمران خان اور عوامی تحریک کی جانب سے جاری دھرنوں کے دوران پیر صابر شاہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کے حق میں ریلی نکالی گئی تاہم اس موقع پر جب نعرہ بازی کا وقت آیا تو پیر صابر شاہ کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے ”گو عمران“ کے بجائے ”گو نواز گو“ کا نعرہ لگا دیا تھا

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ