اسلام آباد( اُردو نیوز ) ایم کیو ایم کے کارکن اور سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کی جانب سے دیے گئے اعترافی بیان کی ویڈیو سے متعلق وزارت ...
اسلام آباد(اُردو نیوز) ایم کیو ایم کے کارکن اور سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کی جانب سے دیے گئے اعترافی بیان کی ویڈیو سے متعلق وزارت داخلہ نے اہم انکشاف کر دیا ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق صولت مرزا کراچی میں کسی سے بھی رابطے میں نہیں ہے جبکہ نجی ٹی وی پر دیے گئے الطاف حسین کے بیان کے بعد صولت مرزا نے بھی اپنا آخری بیان ریکارڈ کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 دن قبل صولت مرزا کی اپنی بہن سمیرا وجاہت سے آخری ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے حقائق پر مبنی بیان دینے کا فیصلہ کیا۔وزارت داخلہ کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ صولت مرزا کے اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر کے ان کی آخری خواہش کا اظہار کیا جبکہ ان کی جانب سے اس خواہش کی تکمیل کے لیے مجسٹریٹ کو تحریری درخواست بھی دی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ صولت مرزا نے اپنی مرضی سے بیان ریکارڈ کروانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ میڈیا پر ان کی تصاویر بھی صولت مرزا کے اہل خانہ نے ہی دی تھیں۔
کوئی تبصرے نہیں