Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

دبئی عدالت کا زبردست فیصلہ ،کفیلوں کی لٹیا ڈبو دی،غیر ملکیوں کو خوشخبری سنا دی

دبئی سٹی (اُردو  نیوز)دبئی کورٹ آف کسیشن نے ایک انتہائی اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ کسی ملازم کی رضامندی اور اس کے علم میں لائے بغیر ا...


دبئی سٹی (اُردو  نیوز)دبئی کورٹ آف کسیشن نے ایک انتہائی اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ کسی ملازم کی رضامندی اور اس کے علم میں لائے بغیر اس کی جگہ قرض کی ادائیگی کرنے والا کفیل یہ رقم ملازم سے لینے کا حقدار نہ ہو گا۔عدالت کا کہنا ہے کہ کفیل صرف اسی صورت میں رقم کا مطالبہ کر سکتا ہے جب اس نے ادائیگی ملازم کی درخواست اور منظوری کے بعد کی ہو اور واقعتا ادائیگی کی گئی ہو، یعنی صرف ادائیگی کا دعویٰ کر دینا کافی نہیں ہے۔ یہ تاریخی فیصلہ ایک غیر ملکی خاتون ڈاکٹر کے کیس میں سنایا گیا ہے۔ خاتون ڈاکٹر کے خلاف ایک سعودی ہسپتال کی طرف سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اس کی غلطی کی وجہ سے ایک بچے کا دماغی مسئلہ پیدا ہو گیا تھا جس کے بعد خاتون ڈاکٹر متحدہ عرب امارات چلی گئی جبکہ ہسپتال نے بچے کے والدین کو 984,000 درہم کی بھاری رقم بطور ہرجانہ ادا کی تھی۔ خاتون کو دبئی کورٹ آف فرسٹ انسٹنس کی طرف سے رقم کی ادائیگی کا حکم دیا گیا تھا جس کے خلاف کورٹ آف اپیل میں کی گئی اپیل بھی رد ہو گئی تھی جس کے بعد خاتون ڈاکٹر نے کورٹ آف کسیشن میں درخواست دی تھی۔ عدالت نے خاتون ڈاکٹر کی درخواست قبول کر کے ان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ خاتون ڈاکٹر کی شہریت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ