( اُردو نیوز ) مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے اپنا پاسپورٹ طلب پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے حوالے کر دیا ہے اور امکان ظاہر کیاجا رہا ہے...
(اُردو نیوز) مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے اپنا پاسپورٹ طلب پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے حوالے کر دیا ہے اور امکان ظاہر کیاجا رہا ہے کہ انہیں ورلڈکپ کے بقیہ میچز کھیلنے کیلئے آسٹریلیا بھیجا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محمد عرفان کے ان فٹ ہونے کے بعد جنید خان اور محمد سمیع کے ناموں پر غور کیاجا رہا تھا تاہم جنید خان کی فٹنس اور محمد سمیع کی کارکردگی متاثر کن نہ ہونے کے باعث کرکٹ بورڈ نے مایہ ناز سپنر سعید اجمل سے پاسپورٹ طلب کیا جس پر انہوں نے اپنا پاسپورٹ پی سی بی کو دے دیا ہے اور قوی امکان ہے کہ انہیں ورلڈکپ کے بقیہ میچز کھیلنے کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا وہ مکمل فٹ ہیں اور روزانہ باﺅلنگ کرتے ہیں جبکہ ورلڈکپ میچز کھیلنے کیلئے بالکل تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے ان کا پاسپورٹ طلب کئے جانے پر بلاتردد پاسپورٹ ان کے حوالے کر دیا ہے تاہم ورلڈکپ میں شمولیت کیلئے آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کرکٹ بورڈ ہی کرے گا۔
کوئی تبصرے نہیں