Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

غیر ملکیوں کو لگام دینے کیلئے سعودی حکومت کا انوکھا تحربہ

ریاض(اُردو نیوز)سعودی سیکیورٹی ایجنسیوں نے ریذیڈنسی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں رات گئے چھاپے مار کر نیند میں غرق غیر مل...



ریاض(اُردو نیوز)سعودی سیکیورٹی ایجنسیوں نے ریذیڈنسی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں رات گئے چھاپے مار کر نیند میں غرق غیر ملکیوں کو ہڑ بڑا دیا۔ ”عرب نیوز“ کے مطابق میجر جنرل مسعود الادوانی کی قیادت میں ریاض اور جدہ کے متعدد علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔ رات ایک بجے شروع ہونے والا آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس کے دوران منشیات کی سمگلنگ، مسروقہ سامان کی ذخیرہ اندوزی اور جسم فروشی کے دھندے میں ملوث افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ کرانتینا کے علاقے سے بھی متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق افریقی اور ایشیائی ممالک سے ہے۔ یہ علاقہ مسروقہ سامان، خالی بوتلوں اور ایلومینیم جیسی اشیاءکی فروخت کے لئے مشہور ہے۔ ریاض میں بھی پولیس نے 394غیر قانونی ملازمین کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان کی اکثریت کا تعلق یمن اور ایتھوپیا سے ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ