Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

ون ڈے کرکٹ میں واپسی کا ارادہ نہیں، آفریدی

    لاہور( اردو نیوز )بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد سپر سٹار آل راونڈر شاہد آفریدی نے پاکستان ٹیم میں واپسی کی قیاس ...




   

لاہور(اردو نیوز)بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد سپر سٹار آل راونڈر شاہد آفریدی نے پاکستان ٹیم میں واپسی کی قیاس آرائیاں رد کر دیں۔ آفریدی نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ ٹیم ’تعمیر نو‘ کے مرحلے میں ہے لہذا وہ صبر کریں۔ بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی سربراہی کرنے والے آفریدی نے بتایا کہ ون ڈے میچوں میں ٹیم کی پریشان کن پرفارمنس کے باوجود وہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان رہنے والے آفریدی نے صحافیوں کو بتایا کہ ’میرا فیصلہ حتمی ہے۔ہمیں سمجھنا چاہیئے نئے کھلاڑیوں کو سیٹ ہونے کیلئے وقت درکار ہے اور ہمیں انہیں مناسب وقت ضرور دینا چاہیے‘۔ 389 ون ڈے، 27 ٹیسٹ اور 77 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے آل راونڈر نے بتایا کہ ان کی پوری توجہ مضبوط ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کی تشکیل پر مرکوز ہے۔ ’ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں ہمارے پاس کچھ اچھے کھلاڑی ہیں اور بطور کپتان میرا ہدف ایک مضبوط ٹیم بنانا ہے‘۔ ’بنگلہ دیش میں ون ڈے سیریز ہارنے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا اور ہم واحد ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے خواہش مند ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ