کراچی( اردو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ذوالفقار مرزا نے سابق صدر آصف علی زرداری پر ماڈل ایان علی کے ذریعے منی لانڈرنگ...
کراچی( اردو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ذوالفقار مرزا نے سابق صدر آصف علی زرداری پر ماڈل ایان علی کے ذریعے منی لانڈرنگ کروانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مشترکہ تفتیشی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک جانے والی رقم آصف زرداری کی تھی اور ایان علی کو وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ بلاول ہاؤس لایا اور لے جایا جاتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ اگر وہ گرفتار نہ ہوتیں تو فریال تالپور اور ہماری بھابھی ہوتیں۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے خلاف کرپشن کی تفتیش کرنا مشکل کام نہیں، لیکن وزیراعظم کے بیان کے باوجود بھی نیب کرپٹ لوگوں کے خلاف ایکشن نہیں لے رہا۔
کوئی تبصرے نہیں