تحریر: ماخام خٹک بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا کے درمیان طلاق کا سن کر مجھے ایسے لگا جیسے دونوں پشتو کے ملنڈہ (مزاح) کر رہے ہیں کیونکہ ب...
تحریر: ماخام خٹک
بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا کے درمیان طلاق کا سن کر مجھے ایسے لگا جیسے دونوں پشتو کے ملنڈہ (مزاح) کر رہے ہیں کیونکہ بڑے خوشگوار موڈ میں دونوں ایک دوسرے سے الگ ہو گئے لیکن جب تفصیل سنی تو پھر مجھے ملنڈہ سے زیادہ میلنڈا بڑی بڑی نظر آنے لگی۔ مغرب کے طور طریقے اطوار سب بہت سائنٹفک ہیں، دو دونی چار کی طرح واضح ہیں، ہماری طرح تو نہیں کہ پہلے رشتہ ملنا مشکل ہوتا ہے پھر رشتہ نبھانا اس سے مشکل تر پھر تعلقات اگر اچھے ہوئے تو صبروشکر سے گزر بسر آپس میں کر لیں گے لیکن اگر تعلقات اچھے نہ ہوئے، مزاج اشنائی یا دیگر وجوہات آڑے آئیں تو پھر مجبوراً ایک دوسرے کو برداشت کریں گے اس امید پر کہ کبھی حالات ٹھیک ہو جائیں گے تو آہستہ آہستہ مزاج اشنائی کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل بھی سدھر جائیں گے لیکن اس امید اور آس کے سہارے حالات اس نہج پر پہنچ جاتے ہیں کہ پھر واپسی ممکن ہی نہیں ہوتی۔ آئے دن جھگڑا فساد، مار کٹائی، روٹھنا منانا، میکے جانے آنے کا چل چلاؤ، دھمکیاں، رشتہ داروں کا بیچ بچاؤ اور صلح صفائی لیکن آخر میں بات کورٹ کچہری تک ہی پہنچ جاتی ہے اور پھر دونوں میں سے کوئی بھی صلح صفائی کے لئے تیار نہیں ہوتا کیونکہ کورٹ کچہری تک جو ایک دوسرے کو گھسیٹا ہے، کیونکہ ہمارے ہاں تو کورٹ کچہری کو شرفا کی بجائے بدمعاش لوگوں کی آماجگاہ تصور کیا جاتا ہے، حالانکہ کورٹ کچہری آتا ہی شریف بندہ ہے، جو قانون ہاتھ میں نہیں لیتا بلکہ وہ قانون کو اپنا ہاتھ تھما دیتا ہے پھر خرچے یا نان و نفقع کا کیس، خلع کا کیس، حق مہر کا تنازعہ، جہیز کے سامان کا رولا، بچوں کی کسٹڈی اور اخراجات کا مسئلہ، اس سب میں دونوں اتنے تھک جاتے ہیں کہ آخر میں پھر وہ تھکے ہوئے کک باکسنگ کے ریسلرز یا دو لڑتے مرغوں کی طرح صرف ایک دوسرے کو ضرب لگانے کے بجائے گلے ملتے ہیں یا پھر صرف چونچ لڑاتے ہیں اس آسرے پر کہ لڑانے والے مالک اب گود میں لے لیں گے، اب اپنے دونوں ہاتھوں میں سمیٹ لیں گے ورنہ بھاگنا تو کہیں گیا ہی نہیں ہم تو ہاں کے عادی ہیں اس لئے بل گیٹس اور ملینڈا کا یہی طریقہ ملنڈہ سا لگا۔ آئے دیکھتے ہیں کہ بل گیٹس اور میلنڈا نے کیسے ایک دوسرے سے طلاق یا علیحدگی کا یہ کھٹن مرحلہ آرام سکون اور خندا پیشانی سے سر کیا۔ شادی کے27 سال بعد ارب پتی بل اور میلنڈا گیٹس نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ طلاق لے رہے ہیں۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ٹویٹر پر ان کے اور ان کی اہلیہ، میلنڈا گیٹس کے مابین اس فیصلے کا اعلان کیا تھا کہ وہ طلاق دینے والے ہیں۔ بل گیٹس جنہوں نے 1975 میں پال ایلن کے ساتھ ایک گیراج میں مائیکرو سافٹ کا آغاز کیا تھا، وہ130 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے تھے۔ گیٹس، جن کی عمر65 سال ہے نے پیر3 مئی2021 کو ٹویٹ کیا کہ وہ اور ان کی اہلیہ میلنڈا، جن کی عمر56 سال ہے، ایک دوسرے سے طلاق لے رہے ہیں۔31 سال کی عمر میں، بل گیٹس نے1987 میں زندگی کے اپنے پہلے ارب ڈالر بنائے تھے۔ بزنس ڈنر میں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کے بعد بل نے1987 میں نیو یارک میں میلنڈا سے بھی ملاقات کی۔ اس کے بعد اس نے اس سے شادی کرنے یا نہ ہونے پر بحث کی۔ میلنڈا کے مطابق اس نے شادی کے پیشہ اور نقصان کی فہرست کے لئے ایک وہائٹ بورڈ کا استعمال بھی کیا تاہم جنوری1994 میں بل نے میلنڈا سے ہوائی جزیرے لنائے کے گالف کورٹس میں شادی کی۔ ان کے ہاں تین بچوں، جینیفر، روری اور فوبی، کی پیدائش ہوئی۔ میلنڈا نے بل کی جدوجہد کے بارے میں بات کی ہے کہ وہ کنبہ سے کام الگ کریں اور کس طرح اسے توازن حاصل کر سکیں گے، ”ہمارے تعلقات پر بہت ساری سوچ و فکر اور بہت سارے کام کے بعد ہم نے اپنی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پچھلے27 سالوں میں ہم نے تین ناقابل یقین بچوں کی پرورش کی ہے اور ایسی فاؤنڈیشن بنائی ہے جو پوری دنیا میں کام کرتی ہے تاکہ تمام لوگوں کو صحت مند، پیداواری زندگی گزارنے کے قابل بنایا جا سکے۔ ہم اس مشن پر اپنے اعتماد کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور فاؤنڈیشن میں مل کر اپنے کام کو جاری رکھیں گے لیکن ہمیں مزید یقین نہیں ہے کہ ہم اپنی زندگی کے اگلے مرحلے میں ایک جوڑے کی حیثیت سے مل کر ترقی کر سکتے ہیں۔ ”جب ہم اس نئی زندگی کو چلانے لگیں گے تو ہم اپنے کنبے کے لئے جگہ اور رازداری کے لئے کہتے ہیں۔“ طلاق کا اعلان کوویڈ ہیلتھ کیئر ایونٹ میں ان کے آخری مجازی عوامی ظہور کے بعد ہے۔ اس جوڑی کے بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کو2020 میں دنیا بھر میں کوویڈ19 ویکسین کی ترقی، پیداوار اور تقسیم پر مرکوز کیا گیا ہے۔ بل اور میلنڈا دونوں دینا دینے کے عہد کا حصہ ہیں جو دنیا کے امیرترین لوگوں کا ایک گروہ ہے جس نے عہد کیا ہے کہ وہ اپنی کم از کم نصف آمدنی خیرات کو دے گا۔ اس دوران میلنڈا کا کہنا تھا کہ ”ہم ابھی زندگی کے ایک ایسے مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں بل اور میں دونوں زیادہ سے زیادہ چیزوں کے بارے میں ہنس سکتے ہیں۔“ اس بات کا کوئی اندازہ نہیں ہے کہ اگر ان کی شادی کے دوران کوئی غیرمعمولی معاہدہ کیا گیا ہو جو ان کی دولت کو تقسیم کرنے میں مدد فراہم کرے۔ یہ طلاق تاریخ میں سب سے مہنگی طلاق ہو گی لیکن شاید یہ سب سے مہنگی نہیں ہو گی۔ اب تک کی سب سے مہنگی طلاق ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی ہے جس نے اپنی اہلیہ میک کینزی کو 2019 میں طلاق دی تھی۔ اس کے بعد لارن سانچیز کے ساتھ ان کے تعلقات کا تعاقب ہوا۔ میلنڈا اور بل گیٹس، جو مشہور مخیر حضرات ہیں، نے پیر کے آخر میں اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی27 سالہ شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا، ”ہمارے تعلقات پر بہت ساری سوچ و فکر اور بہت سارے کام کے بعد، ہم نے اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔“ بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا نے کہا کہ وہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن میں مل کر کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مشن پر اپنے اعتماد کو جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ہمیں مزید یقین نہیں ہے کہ ہم اپنی زندگی کے اگلے مرحلے میں ایک جوڑے کی حیثیت سے مل کر ترقی کر سکتے ہیں۔ ہم اپنی فیملی کے لئے جگہ اور رازداری کے لئے دعا گو ہیں۔ پچھلے سال بل گیٹس نے کہا تھا کہ وہ انسان دوستی پر توجہ دینے کے لئے مائیکروسافٹ کے بورڈ سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ گیٹس2000 تک مائیکرو سافٹ کے سی ای او رہے تھے اور اس کے بعد آہستہ آہستہ اس کمپنی میں اپنی شمولیت کو کم کر دیا۔ انہوں نے2008 میں مائیکروسافٹ میں یومیہ کردار سے الگ ہو کر2014 تک بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اب یہ دونوں میاں بیوی کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک بزنس ہارٹنر کی حیثیت سے باقی ماندہ زندگی گزاریں گے اور ہو سکتا ہے ہم یہاں یہ تبصرے بھی شروع کریں کہ یہ لوگوں کی ان کو بددعا لگی جو کرونا کی وجہ سے لوگوں میں سماجی دوری لانا چاہتے تھے۔ مکافات عمل دیکھ، خود اس کا شکار ہوئے، توبہ ربہ توبہ!
کوئی تبصرے نہیں