جرات(نقارخانہ خصوصی رپورٹ)چوہدری شجاعت حسین کے بھائی سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین اور بھتیجے ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے نئی جماعت...
جرات(نقارخانہ خصوصی رپورٹ)چوہدری شجاعت حسین کے بھائی سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین اور بھتیجے ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے نئی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا، چوہدری وجاہت حسین نے طارق بشیر چیمہ کو ظہور الٰہی خاندان کی تقسیم کا ذمہ دار قرار دے دیا، چوہدری وجاہت حسین نے معززین علاقہ اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم نئی جماعت بنائیں گے، 5 ماہ سے چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کو اکٹھاکرنیکی کوشش کی، چوہدری شجاعت حسین کو انکے بیٹوں نے یرغمال بنارکھا گیا ہے اور انہیں اولاد خراب کررہی ہے ،الیکشن کسی وقت بھی متوقع عوام کی رائے سے کوئی لا علم نہیں،انہوں نے کہاکہ چوہدری شجاعت نے مجھے کہا ہے کہ عوام کو پیغام دو کہ میں اور پرویز الٰہی ایک تھے ایک ہیں، کیا وقت آ لگا ہے کہ ایک بھائی کے آگے دوسرے بھائی کے پیچھے پولیس نظر آتی ہے، چوہدری ظہور الٰہی خاندان کو نہ جانے کس کی نظر لگ گئی،شجاعت حسین کی خاندان سے قربت ہوتے دیکھ کر کبھی زرداری، کبھی شہباز شریف، کبھی مولانا انکے گھر پہنچ جاتے ہیں، طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیمِ کر دیا، زرداری جتنے پیسے بانٹتا پھرتا ہے اتنے چوہدری شجاعت خیرات میں دیا کرتے ہیں ،افسوس کا مقام ہے شجاعت حسین کابیٹا زرداری سے ڈالرمانگ رہا ہے،پی پی 31 سے ہمارے خاندان کے امیدوار عمران مسعود ہی ہیں ،چوہدری شجاعت اولاد کے ہاتھوں مجبور ہو چکے ہیں،جونیجو دور سے لیکر کئی سالوں تک نواز شریف کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا جب جدہ گئے تب ساتھ چھوڑا،مشرف کا ساتھ اس وقت تک دیا جب تک وہ پاکستان میں رہے ،عمران خان سے اپنا وعدہ پورا کرینگے ،سالک حسین کا گجرات کی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا،پی ڈی ایم اے کو جب تک ٹیک دینے والے اور باہر کی قوتیں ساتھ ہیں وہ چلیں گے وگرنہ دو دن نہیں چل سکتی اس موقع پر ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو مخالفین ہمارے حلقوں، ضلعوں میں ہمیں نہیں ہرا سکے وہ ہمارے گھر میں دراڑیں ڈال رہے ہیںہم مخالفین کادلیری سے مقابلہ کرینگے واپسی کاکوئی راستہ نہیں،ن لیگی حکومت چوہدری پرویز الٰہی، مونس الٰہی پر مقدمات درج کروا رہے ہیں دوسری طرف گھر کے افراد شہباز شریف کو تعاون کی یقین دہانیاں کروا رہے ہیں۔ظہور الٰہی خاندان کے اپنے افراد ہی خاندان کو کمزور کررہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں