Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

تحریک انصاف کے مزید رہنماؤں نے اپنی جماعت کو خیر باد کہہ دیا۔ پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ تیزی سے

  تحریک انصاف کے مزید رہنماؤں نے اپنی جماعت کو خیر باد کہہ دیا۔ پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، گزشتہ روز ملک اسلم امین ا...

 




تحریک انصاف کے مزید رہنماؤں نے اپنی جماعت کو خیر باد کہہ دیا۔

پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، گزشتہ روز ملک اسلم امین اور محمد امجد کے بعد آج پی ٹی آئی کے سابق وزیر ریلیف و آبادکاری محمد اقبال وزیر، سابق ایم این اے جے پرکاش، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما مبین خلجی اور اورکزئی سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے ملک جواد حسین نے بھی جماعت سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

آج ہی کے دن کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر مبین خلجی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں، کسی کے دباؤ میں نہیں بلکہ ملکی سلامتی کیلئے استعفیٰ دیا۔

اورکزئی سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے ملک جواد حسین نے بھی کپتان کا ساتھ چھوڑ دیا۔ ملک جواد کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کو دیکھ کر انتہائی مایوسی ہوئی۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ