ٹیلی ویژن اور فلم کے مزاحیہ اداکار جمشید انصاری کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے ہیں۔ اداکار جمشید انصاری 31 دسمبر 1942ء کو بھارت میں پیدا...
ٹیلی ویژن اور فلم کے مزاحیہ اداکار جمشید انصاری کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے ہیں۔
اداکار جمشید انصاری 31 دسمبر 1942ء کو بھارت میں پیدا ہوئے، گرایجویشن کے بعد جمشید انصاری لندن میں بی بی سی سے منسلک رہے، لندن میں قیام کے دوران انہوں نے شوکت تھانوی کے لکھے ہوئے ڈرامے ’ سنتا نہیں ہوں بات‘ پیش کیا۔
جمشید انصاری نے 1968 میں پاکستان واپس آکر پاکستان ٹیلی ویژن میں کام کیا اور ریڈیو سے بھی منسلک رہے، انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز ڈراما ’جھروکے‘ سے کیا، جس کے بعد عوام نے انہیں خوب سراہا، ان کے شہرہ آفاق ڈراموں میں گھوڑا گھاس کھاتا ہے، کرن کہانی، ان کہی، تنہائیاں، زیر زبر پیش اور شوشہ شامل ہیں۔
جمشید انصاری کو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر نیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا، لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے جمشید انصاری 24 اگست 2005 کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے لیکن ان کا مزاحیہ انداز اور چٹکلے آج بھی زبان زد عام ہیں
کوئی تبصرے نہیں