Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

شاہ محمود کا نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے نام پر ردعمل

لاہور: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے نگراں وزیر اعظم کیلیے انوار الحق کاکڑ کے نام پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔ اے آ...

لاہور: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے نگراں وزیر اعظم کیلیے انوار الحق کاکڑ کے نام پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔  اے آر وائی نیوز نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ مہذب، پڑھے لکھے دکھائی دیے، وہ چھوٹے صوبے سے ہیں، مسائل بخوبی جانتے ہیں۔  شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ انوارالحق کاکڑ کے نام پر پی ٹی آئی سے مشاورت نہیں کی گئی، پی ڈی ایم کی بڑی پارٹی کی خواہش بھی پوری ہوتی دکھائی نہیں دی


لاہور: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے نگراں وزیر اعظم کیلیے انوار الحق کاکڑ کے نام پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

اے آر وائی نیوز نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ مہذب، پڑھے لکھے دکھائی دیے، وہ چھوٹے صوبے سے ہیں، مسائل بخوبی جانتے ہیں۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ انوارالحق کاکڑ کے نام پر پی ٹی آئی سے مشاورت نہیں کی گئی، پی ڈی ایم کی بڑی پارٹی کی خواہش بھی پوری ہوتی دکھائی نہیں دی

انہوں نے کہا کہ دبئی اور یہاں بھی نشستیں ہوئیں، ان کے پوائنٹ پر اوس پڑگئی ہے، نگراں وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ وہ شفاف الیکشن آئینی مدت میں کرائیں۔

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو انکو مبارکباد بھی دینگے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کیلیے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے اتفاق کیا گیا کہ انوار الحق کاکڑ نگراں وزیر اعظم ہوں گے




ی

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ