Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

عمران خان کو تحریک انصاف کی سربراہی سے ہٹانے کا معاملہ

  الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو تحریک انصاف کی سربراہی سے ہٹانے کا معاملہ  لندن پلان کے منصوبہ سازوں کا ”مائنس ون“ فامولہ نیا نہیں  ی...

 




الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو تحریک انصاف کی سربراہی سے ہٹانے کا معاملہ 


لندن پلان کے منصوبہ سازوں کا ”مائنس ون“ فامولہ نیا نہیں 


یہی وہ فارمولہ ہے جسے پچھلے 16 ماہ کے دوران عوام نے بار بار مسترد کیا ہے 


مجرم اور ان کے سرپرست عمران خان کو مائنس کرنے کیلئے پاگل پن کی انتہاؤں میں گِر رہے ہیں مگر عوام ہر مرتبہ ضرب دیکر عمران خان کو اور بھی عزت سے نوازتی اور ان کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان کرتی ہے 


الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ان کے منصب سے ہٹانے کی کوششیں کمیشن کے تعصب کی بدترین مثال ہے 


ثابت ہوچکا کہ کمیشن ریاست سے بڑھ کر مقتدرہ کا دُم چھلّہ ہے جو ملک میں آئین کی پامالی اور جمہوریت کے قتل کے ہر مرحلے پر سازشیوں کا آلہ کار ہے 


لگ بھگ دو سو مقدمات، بدترین انتقامی کارروائیوں، پر تشدد حملوں اور قتل کی سازشوں سے جس عمران خان کو ہرایا نہ جاسکا اسے اب تکنیکی بنیادوں پر سیاست سے مائنس کرنے کیلئے ایک متعصّب جج کے بعد غلام الیکشن کمیشن کو استعمال کیا جارہا ہے 


اس کے ساتھ تحریک انصاف کو (بدترین جبر و فسطائیت سے) کمزور کرکے، سیاست میں اپنے تابعداروں کی سرپرستی کرکے اور انتخابات کے نام پر ملک میں ڈھونگ رچا کے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جائے کہ تحریک انصاف کمزور ہوچکی ہے حالانکہ تحریک انصاف ہی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت اور عمران خان مقبول ترین سیاسی قائد ہیں۔ 


اربوں کی چوری اور منی لانڈرنگ کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے بھگوڑے مجرم کے کلیجے میں جلتی انتقام کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے مائنس ون جیسی مکروہ سازشوں کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا اب بھی کریں گے 


پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن عمران خان ہی کو اپنا قائد تصوّر کرتا ہے، پارٹی قیادت سے ہٹانے یا سیاست سے مائنس کرنے کا کوئی منصوبہ کامیاب نہ ہوگا۔


کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ