نگران وزیر اعظم کی تقرری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نگران وزیر اعظم کے معاملے پر نواز شریف نے ...
نگران وزیر اعظم کی تقرری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نگران وزیر اعظم کے معاملے پر نواز شریف نے آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کے حوالے سے ابھی صرف آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو معلوم ہے۔
آئینی تقاضا پورا کرنے کیلئے نواز شریف وزیر اعظم کو 3 نام بھجوائیں گے اس کے بعد شہباز شریف نگران وزیر اعظم کے حتمی فیصلہ کیلئے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر باہمی مشاورت کے بعد نواز شریف کے نامزد کردہ نگران وزیر اعظم کا اعلان کریں گے۔
کوئی تبصرے نہیں