Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

سارہ ہلاکت کیس: برطانوی پولیس کو مطلوب 3 ملزمان برطانیہ پہنچ گئے

  سالہ بچی سارہ کی ہلاکت کے کیس میں برطانوی پولیس کو مطلوب ملزمان عرفان، بینش اور فیصل برطانیہ پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مطلوب افراد می...


 سالہ بچی سارہ کی ہلاکت کے کیس میں برطانوی پولیس کو مطلوب ملزمان عرفان، بینش اور فیصل برطانیہ پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مطلوب افراد میں سارہ کے والد عرفان، سوتیلی ماں بینش اور چچا فیصل شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سارہ کی فیملی کے ارکان اس کی لاش ملنے سے ایک روز قبل برطانیہ سے پاکستان روانہ ہوگئے تھے۔

برطانیہ میں 10سالہ بچی سارہ کی ہلاکت کے کیس میں جہلم پولیس نے ملزم عرفان شریف کے 5 بچوں کو تحویل میں لے لیا۔

واضح رہے کہ بچی سارہ شریف کی لاش 10 اگست کو سرے میں ان کے گھر سے ملی تھی۔

بچی کا باپ عرفان، سوتیلی ماں بینش اور چچا فیصل فرار ہوکر پاکستان آگئے تھے، عرفان شریف واقعے کے بعد اپنے دیگر 5 بچوں کو بھی پاکستان لے آیا تھا۔

برطانوی پولیس سارہ شریف ہلاکت کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ