Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

فتح پور سوات، بدامنی اور منشیات فروشوں کے خلاف اہلِ علاقہ کا مظاہرہ

 تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ فتح پور میں علاقہ میں بد امنی اور منشیات فروشی کے خلاف ہزاروں افراد نے فتح پورچوک میں پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجا...


 تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ فتح پور میں علاقہ میں بد امنی اور منشیات فروشی کے خلاف ہزاروں افراد نے فتح پورچوک میں پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس سے مظاہرین مشتعل ہوگئے۔ انہوں نے تھانہ پر پتھراؤ کیا، جس سے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ فتح پور اور گرد و نواح کے علاقوں میں قتل و غارت، بد امنی اور منشیات فروشی کے خلاف اہلِ علاقہ نے مجبور ہوکر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ علاقہ میں شدید بد امنی ہے۔ منشیات فروش سرِ عام منشیات فروشی کرکے نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنا رہے ہیں۔ علاقہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہاہے، جس کی وجہ سے پُرامن علاقہ اب بد امنی کی جانب جارہا ہے۔ مظاہرین پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کے بعد مظاہرین نے پولیس تھانہ پر پتھراؤ کیا۔اس طرح مظاہرین نے خوازہ خیلہ، کالام روڈ کو کئی گھنٹوں تک ٹریفک کے لئے بند رکھا جس کی وجہ سے ٹریفک معطل رہی۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ