Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

روف کلاسرا

 سر آپ کی قابلیت کا تو میں اس وقت سے قائل ہوں جب آپ برسوں پہلے وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری تھے۔ ارشد شریف نے اپنے شو میں ایک بڑا س...


 سر آپ کی قابلیت کا تو میں اس وقت سے قائل ہوں جب آپ برسوں پہلے وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری تھے۔ ارشد شریف نے اپنے شو میں ایک بڑا سکینڈل بریک کیا تھا۔ آپ ارشد شریف کے شو میں جا کر وضاحت دینے کی بجائے کاشف عباسی کے شو میں اپنی شرائط پر اس ڈیرہ دو ارب ڈالرز سکینڈل کا بھرپور دفاع کرنے گئے تھے۔ آپ کی پہلی شرط تھی ارشد شریف اس شو میں نہیں بیٹھے گا۔ آپ میں ارشد شریف کا سامنا کرنے کی جرات آپ میں نہ تھی۔ سکینڈل یہ تھا ملتان سکھر حیدرآباد موٹر وے کا MOU چینی کمپنی ساتھ سائن کیا گیا تھا جس میں اور بھی بہت کچھ مزے کا تھا۔ زیادہ مزے کی بات یہ تھی کہ اس کاغذی چینی کمپنی کا کنٹری مینجر اور کوئی نہیں شریف لوگوں کا رشتہ دار ہی سیف الرحمن نکلا تھا جس کے ساتھ قطر جا کر شاہد تارڑ جو اس چیرمین NHA تھے نے MOU سائن کیا تھا۔

چینوں کا نام استمعال ہورہا تھا اور ٹھیکہ سیف الرحمن کو ملنا تھا۔ 

آپ نے اے ار وائی چینل کو شرط رکھی تھی کہ ارشد شریف کاشف کے اس پروگرام میں نہیں ہوں گے جس نے وہ سکینڈل بریک کیا تھا کہ کیسے چینی کمپنی کے نام پر سیف الرحمن کو ٹھیکہ دینے کے لیے MOU سائن کیا گیا تھا۔ آپ نے ڈٹ کر اس فیملی فراڈ کا دفاع کیا تھا ۔ مزے کی بات ہے آپ کے دفاع کے بعد وہ MOU سکینڈل سامنے آنے پر اسے کینسل بھی کیا گیا۔

سیف الرحمن کا مطلب تھا چینی کمپنی نہیں بلکہ یہ ٹھیکہ فیملی کو مل رہا تھا۔ 

آج برسوں بعد اس فراڈ MOU کے دونوں کردار آپ اور شاہد تارڑ ہمارے نگران وزیر ہیں۔ 

ایک داد ان شریف لوگوں کو دیں اپنے وفادار بیوروکریٹس کو وہ بھولتے نہیں۔ وفاداری کا صلہ دیتے ہیں۔ 

بھائی جان آپ دونوں سے بہتر ہمارے مفادات کی نگرانی کون کرسکتا ہے۔ 

بس خیال رکھیے گا جیسے موجودہ نگران وزیر برائے مواصلات شاہد تارڑ (جب 2013/2018 چیرمین NHA تھے)کے ماضی میں چینی کمپنی ساتھ سائن کیے گئے ڈیرہ دو ارب ڈالر موٹر وے MOUکے پیچھے قطر میں مقیم سیف الرحمن نکلے تھے، اس طرح اب جب آپ وزیر نج کاری بن کر روز ویلیٹ ہوٹل نیویارک سمیت سب کچھ بیچنے جارہے ہیں، پھر کہیں ہمارے پیارے شریف لوگوں کے وہی پرانے فرنٹ مین ہی نہ نکلیں جو پاکستان کے اثاثے خریدیں گے؟

کیا کریں محترم ہم سب دودھ کے جلے ہوئے ہیں۔۔





کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ