Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

مختصر بتاؤں گا باقی تجربہ آپ کو خود ہی کرنا ہو گا۔

 اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکے شناختی کارڈ پر آپکی تصویر ویسی ہی آئے جیسی آپ چاہتے ہیں اور نادرا کے کیمروں سے بنی ہوئی خوفناک تصویر سے بچنا چاہتے...


 اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکے شناختی کارڈ پر آپکی تصویر ویسی ہی آئے جیسی آپ چاہتے ہیں اور نادرا کے کیمروں سے بنی ہوئی خوفناک تصویر سے بچنا چاہتے ہیں تو اس کا ایک طریقہ ہے۔ 


مختصر بتاؤں گا باقی تجربہ آپ کو خود ہی کرنا ہو گا۔ 


اب آپ اپنا شناختی کارڈ pak identity نامی موبائل فون ایپ اور اسی نام سے ویب سائٹ کے ذریعے گھر بیٹھے اپلائی کر سکتے ہیں۔ 

اس پراسیس میں ایپ اور ویب سائٹ دونوں اکٹھی استعمال ہوتی ہیں۔ 


فیس پیمنٹ بذریعہ اے ٹی ایم یا کریڈٹ کارڈ آن لائن ہی کرنا ہو گی۔ فنگر پرنٹس موبائل ایپ کے ذریعے فون کیمرے سے سکین ہو جائیں گے۔ اور تصویر بھی فون کیمرے سے ہی بنے گی۔ اب جیسی تصویر آپ بنانا چاہتے ہیں خود بنا لیجیے۔ 

اس کے بعد ویب سائٹ پر اپنے بارے درکار معلومات کا اندراج کریں۔ 

مطلوبہ ڈاکومنٹس اپ لوڈ کریں۔ 

ایک ڈیٹا ایکوزیشن فارم بن جائے گا اسے ڈاؤن لوڈ کرکے پرنٹ کریں اور گریڈ سترہ کے سرکاری ملازم سے سائن سٹیمپ کروائیں۔ پھر اسے سکین کرکے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں۔


کوریئر کے ذریعے ڈیلیوری کے لئے اپنا ایڈریس درج کریں۔ اور سبمٹ کر دیں۔ 

ایک ہفتے کے اندر آپکا نیا کارڈ بن کر گھر ڈلیور ہو جائے گا۔


مزید تفصیلات کے لئے ویب سائٹ یا ایپ وزٹ کریں


بشارت حمید

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ