Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

فیض احمد فیضؔ

 ‏غَم نہ کر ، غَم نہ کر دَرد تھم جائے گا ، غَم نہ کر ، غَم نہ کر یار لَوٹ آئیں گے، دِل ٹَھہر جائے گا، غَم نہ کر، غَم ...


 ‏غَم نہ کر ، غَم نہ کر

دَرد تھم جائے گا ، غَم نہ کر ، غَم نہ کر

یار لَوٹ آئیں گے، دِل ٹَھہر جائے گا، غَم نہ کر، غَم نہ کر 

زخم بَھر جائے گا ، غَم نہ کر، غَم نہ کر

دِن نِکل آئے گا ، غَم نہ کر، غَم نہ کر

ابر کُھل جائے گا، رات ڈھل جائے گی غَم نہ کر، غَم نہ کر

رُت بَدل جائے گی ، غَم نہ کر ، غَم نہ کر...


فیض احمد فیضؔ

جون ۱۹۶۵ء

مجموعہ : (سرِ وادیِٔ سینا)

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ