دس ویب سائٹس جن پر آن لائن مفت تعلیم حاصل کرسکتے ہیں انٹرنیٹ پر بہت سی ویب سائٹس اور ہمارے اسمارٹ فون پر کئی ایپس موجود ہیں جہاں سے مفت تع...
دس ویب سائٹس جن پر آن لائن مفت تعلیم حاصل کرسکتے ہیں
انٹرنیٹ پر بہت سی ویب سائٹس اور ہمارے اسمارٹ فون پر کئی ایپس موجود ہیں جہاں سے مفت تعلیم حاصل کی جا سکتی ہے۔ آپ کے لیے ایسے مفید لنکس پیش کررہاہوں جو مفت بہترتعلیم حاصل کرنے اور بہت کچھ سیکھنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں :
الیسن( Alison ):
اس ویب سائٹ پر ساٹھ ملین سے زیادہ اسباق موجود ہیں جن میں ہر مضمون سے متعلق معلومات مل سکتی ہیں اس ویب سائٹ کوایک مہینہ میں تقریبا بارہ لاکھ منفرد لوگ اس ویب سائٹ کو وزٹ کرتے ہیں۔
کورسیر(ا Coursera):
تعلیمی ویب سائٹ ہے جو یونیورسٹیوں کے ساتھ کام کرتی ہے آپ کے مفت استعمال کرنے کے لئے انٹرنیٹ پر ان کے کورس کے اپ لوڈ کرتی ہے ۔ آپ پانچ سو بیالیس سے زائد کورسزکے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔
یوڈی اے سٹی(Udacity ):
مرکوز منصوبے کی بنیاد پریہ آن لائن کلاسوں کے ذریعے آپ کی تعلیم اور کیریئر کو فروغ دینے میں مدد کرتی ہے۔ بنیادی طور پر کمپیوٹر، سائنس اور ریاضی کے کورسز کرواتی ہے۔
ایم آئی ٹی اوپن کورس ویئر(MIT OpenCourseWare):
اس ویب سائٹ کے ذریعے آپ مفت میں ایم آئی ٹی کے بہت سے کورسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جو کہ ایم آئی ٹی یونیورسٹی کے معیار کے مطابق ہوں گے۔
اوپن کلچر(Open Culture ):
آپ یہاں سے مفت میں بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں جن میں کورس، نصابی کتابیں اور ویڈیوز/فلمیں شامل ہیں۔
نو ایکسکیوز لسٹ(no excusive list):
یہاں پہ آپ کوسے ویب سائٹس کی بہت بڑی فہرست ملے گی جہاں سے آپ سیکھ سکتے ہیں۔
اوپن یل کورس(Open Yale Courses):
یہ یونیورسٹی کے ممتاز اساتذہ اور دانشوروں کے کلاس روم میں لیکچر تک مفت اور کھلی رسائی فراہم کرتی ہے۔ یہ لیکچر ویڈیواور آڈیومیں دستیاب ہیں اور اسے استعما ل کرنے کے لیے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔
خان اکیڈمی(Khan Academy):
تاریخ ,علم طب, کیمسٹری اور کمپیوٹر سائنس کے موضوعات پر ہزاروں لیکچرز دیکھیں ۔
زونیورس(zooniverse):
فطرت، سائنس اور ثقافت کے بارے میں دلچسپ کورسزمیں حصہ لیں۔
ٹفٹس اوپن کورس ویئر(Tufts opencourseware):
یہ ایم آئی ٹی کی طرف سے شروع کیے گیے ایک نئی تعلیمی پروجیکٹ کا حصہ ہےاورسب کے لئے آن لائن کورس کے مواد تک مفت رسائی فراہم کرتا ہے ۔ ٹفٹس کورس حیاتی علوم کے علاوہ اپنی یونیورسٹی کی اور بنیادی اخلاقیات کی خدمت اور اس کے مقامی، قومی اور بین الاقوامی نقطہ نظر کو ظاہر کرتا ہے
کوئی تبصرے نہیں