Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

لیبیا میں دو ڈیم پھٹنے سے پورا شہر تباہ

 لیبیا میں دو ڈیم پھٹنے سے پورا شہر تباہ، ہزاروں گھر ملیا میٹ اور ہزاروں افراد بحیرہ روم (سمندر) میں بہہ گئے جب کہ اب تک 4ہزار سے زائد افراد...


 لیبیا میں دو ڈیم پھٹنے سے پورا شہر تباہ، ہزاروں گھر ملیا میٹ اور ہزاروں افراد بحیرہ روم (سمندر) میں بہہ گئے جب کہ اب تک 4ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔


بن غازی میڈیکل سینٹر میں داخل ایک نامعلوم شخص نے اس حوالے سے بتایا کہ جیسے جیسے ہم عمارت کی چوتھی منزل کی جانب بڑھتے جا رہے تھے، پانی کی سطح بھی ہمارے ساتھ بلند ہو رہی تھی اور یہ دوسری منزل تک پہنچ چکا تھا۔


انہوں نے کہا کہ ہم چیخیں سن سکتے تھے، میں نے کھڑکی سے دیکھا کہ کاریں اور لاشیں پانی میں بہہ رہی ہیں، یہ صورتحال ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی لیکن ہمیں یہ لمحہ ایک سال جتنا طویل محسوس ہوا۔


سینکڑوں لاشوں کے تھیلے اب درنہ کی کیچڑ سے بھری گلیوں میں قطار در قطار رکھے ہوئے ہیں جن کی اجتماعی تدفین کی جائے گی، لوگ بے یارومدد گار ملبے کے ڈھیر میں اپنے پیاروں کو تلاش کررہے ہیں۔


اے ایف پی کے نمائندے نے بتایا کہ ایک ٹوٹے ہوئے گھر میں سے امدادی ٹیم نے پانی نکالا تو اس میں ایک عورت نے اپنے بے جان بازوؤں میں اپنے مردہ بچے کو تھاما ہوا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ