Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

عمران ریاض: پاکستانی اینکر اور یوٹیوبر چار ماہ تک لاپتہ رہنے کے بعد ’بازیاب‘

          پاکستان کے ضلع سیالکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ 11 مئی 2023 کو پولیس کی حراست سے رہائی کے بعد لاپتہ ہونے والے پاکستانی اینکر اور یوٹیوب...


          پاکستان کے ضلع سیالکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ 11 مئی 2023 کو پولیس کی حراست سے رہائی کے بعد لاپتہ ہونے والے پاکستانی اینکر اور یوٹیوبر عمران ریاض اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔  عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے بھی ان کی بازیابی کی تصدیق کی ہے تاہم یہ معمہ اب تک حل نہیں ہو سکا کہ اتنا عرصہ عمران ریاض نے کہاں اور کن حالات میں گزارا۔  پولیس کی جانب سے بھی ابھی تک زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔  عمران ریاض خان ماضی میں مختلف ٹی وی چینلز پر پروگرام کرتے رہے ہیں اور اپنے پروگرام کے مواد کے باعث وہ تحریک انصاف کے حلقوں میں کافی مقبول سمجھے جاتے تھے۔    واضح رہے کہ نو مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں جب ملک کے مختلف شہروں میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تو پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں  اسی روز عمران ریاض خان کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے پولیس نے اس وقت حراست میں لیا تھا جب حکام کے مطابق وہ مبینہ طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔  حراست میں لیے جانے کے بعد ابتدا میں انھیں سیالکوٹ کے کینٹ پولیس سٹیشن میں رکھا گیا اور بعدازاں ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔  11 مئی کو عمران ریاض کو سیالکوٹ ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا گیا لیکن پھر پولیس کے مطابق وہ جیل کے باہر سے لاپتہ ہو گئے۔  عمران ریاض کے ’لاپتہ‘ ہونے کے بعد ان کے والد کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں اُن کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جس کی آخری سماعت 20 ستمبر کو ہوئی تو لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے آئی جی پنجاب کو 26 ستمبر تک کی مہلت دیتے ہوئے اسے آخری موقع قرار دیا اور کہا کہ اگر عمران ریاض کو آئندہ پیشی تک بازیاب کرا کے پیش نہیں کیا جاتا تو عدالت خود کوئی فیصلہ کرے گی۔




کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ