Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے،آرمی چیف

  کثیرالملکی سپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ایٹرنل نرادر ہوڈ ٹو کی افتتاحی تقریب کا انعقاد بروتھا میں کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں ...

 

پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے،آرمی چیف



کثیرالملکی سپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ایٹرنل نرادر ہوڈ ٹو کی افتتاحی تقریب کا انعقاد بروتھا میں کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ مشق میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں،اس حوالے سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر  نشانِ امتیاز (ملٹری) نے بروتھا گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروسز گروپ کی جانب سے مشق کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دوست ممالک کے مابین تاریخی  فوجی تعلقات ،مستقبل کے فوجی تعاون کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو کردہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہونا ہے۔
 آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جونیئر لیڈر شپ اکیڈمی (شنکیاری) کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور روایتی اور غیر روایتی جنگ میں کامیابی سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے۔پاک فوج کے جونیئرلیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت، آپریشنز اور عالمی معیار کے مقابلوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شنکیاری اور بروتھا آمد پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔




کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ