Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

سعودی کابینہ: ریئل سٹیٹ پروجیکٹس کی فروخت اور لیز پر دینے کے نظام کی منظوری

  سعودی کابینہ کے اجلاس میں ریئل سٹیٹ پروجیکٹس کی فروخت اور لیز پر دینے کے نظام کی منظوری دی گئی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطا...


 

سعودی کابینہ کے اجلاس میں ریئل سٹیٹ پروجیکٹس کی فروخت اور لیز پر دینے کے نظام کی منظوری دی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت نیوم میں ہوا ہے۔
کابینہ نے لیبیا میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو فوڈ پیکجز اور شیلٹرز سمیت امداد کی فراہمی کےلیے مملکت کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔
اجلاس کے شرکا نےعالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے سعودی عرب کی مثبت کریڈٹ ریٹنگ اور اس کے اقتصادی تنوع پروگرام کی ستائش کو سراہا۔
 اجلاس میں کیوبا میں منعقدہ جی 77 پلس چائنا سربراہی اجلاس کے نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے شرکت کی۔
کابینہ نے عرب لیگ کے زیر انتظام ’ سائبر سیکیورٹی‘  کونسل آف منسٹرز قیام کے اعلان کو بھی سراہا جس کا جنرل سیکریٹریٹ اور ایگزیکٹیو آفس ریاض میں ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ