"تحریر :- ڈاکٹر شاہد عالم سوات کے بڑے شہروں اور بازاروں میں عارضی اور مستقل تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک جام ن...
"تحریر :- ڈاکٹر شاہد عالم
سوات کے بڑے شہروں اور بازاروں میں عارضی اور مستقل تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک جام نے عوام، طلبا، سرکاری ملازمین اور خاص کر مریضوں کی زندگی اجیرن کی ہے!
ریسیکیو 1122 کی نقل و عمل میں بھی ٹریفک جام بہت بڑا مسئلہ ہے جسکی وجہ سے بیشتر اوقات وہ جائے وقوعہ پر دیر سے پہنچتے ہیں۔"
سوات کے بڑے شہروں اور بازاروں میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کی جائے اور فٹ پاتھ و سڑکوں کے احاطوں کا تعین کیا جائے۔
ڈسٹرکٹ انتظامیہ، ٹی ایم اے، این ایچ اے، اور ٹریفک پولیس کاروائی میں شامل ہو۔ کاروائی میں ٹریڈ فیڈریشنز کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔
مینگورہ، کبل، بریکوٹ، خوازہ خیلہ، مٹہ اور چارباغ میں کاروائی کی جائے۔
کل 1000 سے کم دکانداروں اور ریڑھی بانوں کے تجاوزات کی وجہ سے روزانہ 5 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوتے ہیں۔
روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک جام سے کروڑوں روپے کا تیل ضائع ہوتا ہے جوکہ انتہائی افسوسناک ہے۔
دکان کے سامنے دکان، دکانداروں نے سڑک کے فٹ پاتھ پر سامان، سائن بورڈ، بڑے پھتر، اور موٹر سائیکل کھڑے کرکے قبضہ کررکھا ہے۔ سڑک کے کنارے غیر قانونی لوڈنگ ان لوڈنگ اور کار پارکنگ ٹریفک جام کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
بازاریں سبزی منڈیوں میں تبدیل ہو چکے ہیں جبکہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر ریڑھی بانوں کا قبضہ ہے۔
بازاریں شہر ناپرسان کا منظر پیش کر رہے ہیں جس سے عوام نالہ ہیں۔
کاروائی کے ساتھ سڑک کے احاطوں پر ٹریفک لائن بھی کھینچے جائے۔
کوئی تبصرے نہیں