Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

بھارت میں استقبال پر شعیب اختر خوش

  پاکستان کے سابق اسپیڈاسٹار شعیب اختر نے قومی ٹیم کے بھارت میں پرُتپاک استقبال پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے...


 

پاکستان کے سابق اسپیڈاسٹار شعیب اختر نے قومی ٹیم کے بھارت میں پرُتپاک استقبال پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے بھارت کے شہر حیدرآباد دکن پہنچی تو ایئر پورٹ پر موجود بھارتی شہری قومی کپتان بابر اعظم کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب دکھائی دیئے

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات دیکھنے میں آئے، سیکورٹی اداروں کی 20زائد گاڑیاں ایئرپورٹ پر موجود تھیں، اس موقع پر قومی ٹیم کو بھرپور پروٹوکول دیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ایئرپورٹ پہنچتے ہی وہاں پر موجود شائقین کرکٹ اور حکام کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دیکھ کر ائیرپورٹ پر موجود بھارتی شہری اور پاپارازی(فوٹوگرافر ز) بابر بھائی، بابر بھائی کے نعرے لگانا شروع ہوگئے۔ قومی کپتان نے انہیں نظر انداز نہیں بلکہ انہیں دیکھ کر مسکرا دیئے اور ہاتھ ہلا دیا۔

https://x.com/shoaib100mph/status/1707384445710286848?s=20

قومی ٹیم کی بھارت آمد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔ ان مناظر کو دیکھ کر شعیب اختر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت میں استقبال دیکھ کر خوشی ہوئی یہ کھیلوں کی خوبصورتی ہے۔

اپنے بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ اس سے ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ ہم سب ایک دہائی یا اس سے زیادہ عرصے سے کیا کھو رہے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ