Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

پاکستان ’نواز شریف کو طیارے میں ہی گرفتار کیا جا سکتا ہے‘

  اسلام آباد: ماہرِ قانون راجہ عامر عباس کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر طیارے کے اندر سے ہی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ اے آر وائی نیوز ...

 



اسلام آباد: ماہرِ قانون راجہ عامر عباس کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر طیارے کے اندر سے ہی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ عامر عباس نے کہا کہ نواز شریف کو ضمانت قبل از گرفتاری ملنی مشکل لگ رہی ہے، ضمانت تب ہوتی ہے جب کیس چل رہا ہو اور گرفتاری کا خدشہ ہو۔

راجہ عامر عباس نے کہا کہ کوئی سزا یافتہ ہو ایسے شخص کو ماضی میں ضمانت ملنے کی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئیں اور گرفتار بھی نہ ہوں قانونی طور پر مشکل ہے۔

ماہرِ قانون کے مطابق سابق وزیر اعظم کو 2 کیسز میں سزا ہو چکی اور اپیل بھی مسترد ہو چکی ہے، انہیں عدالت کو مطمئن کرنا پڑے گا کہ وہ اتنا عرصہ کیوں نہیں آئے، اگر انہوں نے مطمئن کر لیا تو اپیل دوبارہ سنی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم نے اپنے قائد کو وطن واپسی پر ممکنہ گرفتاری سے بچانے کیلیے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی سے ایک ہفتہ قبل قانونی ٹیم کی جانب سے سابق وزیر اعظم کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی، درخواست ضمانت ایک نہیں بلکہ متفرق ایک دن، ایک یا دو ہفتے ضمانتوں کیلیے دائر کی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ عدالت سے جتنے دن کی بھی ضمانت ملے گی اس کے اگلے دن نواز شریف سرینڈر کریں گے اور (ن) لیگ کی قانونی ٹیم عدالت کو یہ یقین دہانی کروائے گی۔

یاد رہے کہ نواز شریف بغرض علاج 2019 میں لندن گئے تھے اور انہیں ان کے بھائی شہباز شریف کی 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر ضمانت دیے جانے کے بعد عدالت نے جانے کی اجازت دی تھی۔





کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ