تہران (آئی این پی)سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور دیگر غیرملکی فٹبالرز کو ایران آنے پر مخصوص ِسم کارڈ دیے جانے کے بارے میں غور کیا جارہ...
تہران (آئی این پی)سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور دیگر غیرملکی فٹبالرز کو ایران آنے پر مخصوص ِسم کارڈ دیے جانے کے بارے میں غور کیا جارہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ خصوصی سِم کارڈ ایران آنے والے غیرملکی فٹبالرز کو بغیر کسی پابندی کے انٹرنیٹ تک رسائی کی اجازت دے گی، سعودی فٹبال کلب النصر اگلے ہفتے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی فٹبال کلب کے ساتھ اے ایف سی چیمنئنز لیگ کا میچ کھیلنے آئے گا،ایرانی فٹبال کلب کے صدر رضا درویش نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ہمیں بدنام کرنا چاہتے ہیں جو فٹبالرز سے کہتے ہیں کہ ایران نہ جائیں کیونکہ وہاں ان کے پاس انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہوگی۔
دوسری جانب اس معاملے پر کچھ ایرانی شہریوں کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو ایسی خدمات پیش کرنا اپنے لوگوں کی توہین اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک ہوگا کیونکہ مقامی شہری مکمل انٹرنیٹ پر رسائی حاصل نہیں کر سکتے،غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں انٹرنیٹ پر بہت زیادہ پابندیاں عائد ہیں یہاں ہزاروں ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کردیا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں