Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

(پیرزادہ قاسم

 زخم دبے تو پھر نیا تیر چلا دیا کرو  دوستو اپنا لطفِ خاص یاد دلا دیا کرو  ایک علاج دائمی ہے تو برائے تشنگی  پہلے ہی گھونٹ میں اگر زہر ملا دی...


 زخم دبے تو پھر نیا تیر چلا دیا کرو 

دوستو اپنا لطفِ خاص یاد دلا دیا کرو 


ایک علاج دائمی ہے تو برائے تشنگی 

پہلے ہی گھونٹ میں اگر زہر ملا دیا کرو 


شہر طلب کرے اگر تم سے علاجِ تیرگی 

صاحب اختیار ہو آگ لگا دیا کرو 


مقتلِ غم کی رونقیں ختم نہ ہونے پائیں گی 

کوئی تو آ ہی جائے گا روز صدا دیا کرو 


جذبۂ خاک پروری اور سکون پائے گا 

خاک کرو ہمیں تو پھر خاک اڑا دیا کرو


(پیرزادہ قاسم)



کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ