Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

سوات پولیس کی جانب سے امن و امان کے حوالے کھلی کچہری

  سوات:تحصیل چارباغ میں سوات پولیس کی جانب سے امن و امان کے حوالے کھلی کچہری،کھلی کچہری میں معززین علاقہ نے شرکت کی اور امن و امان کے حوالے ...

 


سوات:تحصیل چارباغ میں سوات پولیس کی جانب سے امن و امان کے حوالے کھلی کچہری،کھلی کچہری میں معززین علاقہ نے شرکت کی اور امن و امان کے حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت کے سامنے اپنے تحفظات اور تجاویز پیش کئیے،علاقہ مکینوں نے واضح کیا کہ اس دفعہ ہم حالات خراب ہونے کیلئے تیار نہیں،ہم پولیس کے ساتھ ہے،ہم پولیس کے ساتھ ہر قسم تعاون کرینگے مگر دیگر فورسز کو گشت اور نہ چیک پوسٹ کی اجازت نہیں دینگے،چارباغ پرامن تحصیل ہیں اور اس کا امن خراب ہونے کی اجازت کسی صورت دینے کو تیار نہیں،مقررین نے تجاویز میں کہا کہ پولیس گشت بڑھایا جائے اور انٹلیجنس بیس آفریشن اور گشت میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ امن و امان برقرار رہ سکے،پولیس چیک پوسٹس پر بھی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو تعینات کرے تاکہ سوات کے لوگوں سمیت سیاحوں کو پرسکون اور خوشگوار ماحول مل سکے،پولیس اور عوام ایک ہیں اور یہ ہم سے ہیں،مقررین میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی نوید خان،نائب صدر چارباغ بازار افتخار علی،سابق تحصیل نائب ناظم نوید خان،جنرل کونسلر وی سی سیر تلیگرام نیک عمل خان،کشورہ سے میاں شیر علی اور ایڈوکیٹ احتشام نے تحفظات اور تجاویز پیش کئیے،ڈی پی او سوات نے عوام کے باتیں سن کر اپنے خطاب میں عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سوات کی امن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا،پولیس اور عوام ساتھ ساتھ ہیں،پچھلے تین ماہ سے سوات میں تکلیف دہ وقت تھا مگر آپ عوام کے تعاون سے سوات پولیس نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے حالات کو قابو کرلیا ہیں،سوات پولیس اپنا فرض ادا کرنا ایمان کا حصہ سمجھتی ہیں،پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سوات میں پائیدار امن قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور عوام یقین رکھےکہ 2008کی طرح حالات کبھی بھی سوات میں واپس نہیں ہوسکتے،پولیس اپنی ڈیوٹیاں بخوبی نبھا رہی ہیں اورسوات کے بیشتر پہاڑوں پرپولیس کے جوان موجود ہیں،گلی باغ میں سکول وین کا واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ ان کا ذاتی مسئلہ تھا،ڈی پی او زاہد نواز مروت نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اعلی اسلحہ سے لیز ہیں اور قابل افسران سمیت جوان چوکس ہیں،سوات پولیس کے ساتھ گاڑیاں،اسلحہ و تمام سہولیات میسر ہیں اور وسائل موجود ہیں،آخر میں ڈی پی او نے شرکاء کے تجاویز پرعملدرآمد کرنے کی یقینی دہانی کرائی اور سب کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ