Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان کے بعد نسیم شاہ کا جذباتی ٹویٹ

  ایشیا کپ میں کاندھے کی انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہونے والے پیسر نسیم شاہ نے میگا ایونٹ کے لیے اسکواڈ کے اعلان کے بعد جذباتی ٹویٹ کیا ہ...


 ایشیا کپ میں کاندھے کی انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہونے والے پیسر نسیم شاہ نے میگا ایونٹ کے لیے اسکواڈ کے اعلان کے بعد جذباتی ٹویٹ کیا ہے۔

ے نیوز کے مطابق آئندہ ماہ کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز بھارت میں ہو رہا ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسپیڈ اسٹار نسیم شاہ انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ کے اعلان کے بعد نسیم شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے جس کو پڑھ کر صارفین بالخصوص ان کے مداح اداس ہوگئے۔


نسیم شاہ نے ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بھاری دل کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ میں اس شاندار ٹیم کا حصہ نہیں ہوں۔

فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل نہ ہونے پ رمایوس ہوں مگر سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے اور انشا اللہ جلد میدان میں دوبارہ اتروں گا




کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ