Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

مراکش زلزلہ میں شہری نے پلے اسٹیشن بچانے کو ترجیح دے دی، تصویر وائرل

  رباط: مراکش میں 6.8 شدت کے زلزلے میں جب ہر طرف ہاہاکار مچ گئی تھی اور لوگ دیوانہ وار جانیں بچانے کے لیے گھروں سے نکل آئے تھے، تب ایک شہری...




 رباط: مراکش میں 6.8 شدت کے زلزلے میں جب ہر طرف ہاہاکار مچ گئی تھی اور لوگ دیوانہ وار جانیں بچانے کے لیے گھروں سے نکل آئے تھے، تب ایک شہری نے سب سے زیادہ فکر جس چیز کی کی، وہ اس کا پلے اسٹیشن فائیو تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص بغیر قمیض اور ننگے پاؤں سڑک پر کھڑا نظر آ رہا ہے، مراکش زلزلے کے فوراً بعد سامنے آنے والی اس تصویر نے دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے

مراکش شہر کی ایک سڑک پر کھڑے شخص کے آس پاس دیگر لوگ بھی کھڑے ہیں جو جانیں بچانے کے لیے افراتفری میں گھروں سے نکل آئے تھے، لیکن جس چیز نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو حیران کیا، یہ وہ چیز تھی جو بغیر قمیض والے شخص کے ہاتھوں میں تھی، یہ تھا اس کا پلے اسٹیشن فائیو۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس پر مختلف قسم کی رائے دی دہے، کسی نے کہا کہ اگر وہ ہوتا تو وہ بھی ایسا ہی کرتا یعنی پلے اسٹیشن بچاتا، گیمرز کا کہنا تھا کہ مراکش میں ایک پلے اسٹیشن فائیو 885 ڈالر کا ہے، اگر وہ ہوتے تو یہی کرتے۔

ایک صارف نے لکھا کہ سڑک پر ننگے پاؤں اور بغیر شرٹ کھڑے ہو کر ہاتھ میں پلے اسٹیشن پکڑے رہنا پاگل پن ہے، لیکن پھر بھی میں اسے سمجھتا ہوں، ان چیزوں کی مراکش میں بہت قیمت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ