Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

جاوید کے نام

 ‏جاوید کے نام    دیارِ عِشق میںں اپنا مقام پیدا کر  نیا زمانہ نئے صُبح و شام پیدا کر   خُدا اگر دِل فِطرت شناس دے تُج...


 ‏جاوید کے نام 

 

دیارِ عِشق میںں اپنا مقام پیدا کر 

نیا زمانہ نئے صُبح و شام پیدا کر

 

خُدا اگر دِل فِطرت شناس دے تُجھ کو

سُکُوتِ لالہ و گُل سے کلام پیدا کر

 

اُٹھا نہ شیشہ گرانِ فرنگ کے اِحساں

سِفالِ ہِند سے مِینا و جام پیدا کر

 

مَیں شاخِ تاک ہُوں میری غزل ہے میرا ثَمَر

مِرے ثَمَر سے مۓ لالہ فام پیدا کر

 

مِرا طریق امیری نہیں فقیری ہے 

خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر


حضرت علامہ مُحَمَّد اقبالؒ

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ