Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

راحت اندوری

  اس کی کتھئی آنکھوں میں ہیں جنتر منتر سب چاقو واقو، چھریاں وریاں، خنجر ونجر سب جس دن سے تم روٹھیں، مجھ سے روٹھے روٹھے ہیں چادر وادر، تکیہ و...

 


اس کی کتھئی آنکھوں میں ہیں جنتر منتر سب

چاقو واقو، چھریاں وریاں، خنجر ونجر سب


جس دن سے تم روٹھیں، مجھ سے روٹھے روٹھے ہیں

چادر وادر، تکیہ وکیہ، بستر وستر سب


مجھ سے بچھڑ کے وہ بھی کہاں اب پہلے جیسی ہے

پھیکے پڑ گئے کپڑے وپڑے، زیور ویور سب


آخر کس دن ڈوبوں گا میں فکریں کرتے ہیں

دریا وریا، کشتی وشتی، لنگر ونگر سب


عشق وشق کے سارے نسخے مجھ سے سیکھتے ہیں

ساگر واگر، منظر ونظر، جوہر ووہر سب


تُلسی نے جو لکھا اب کچھ بدلا بدلا ہے

راون واون، لنکا ونکا، بندر وندر سب


چمنِ دکھ کے باسی ہیں، دردِ شہر کے بانی ہیں

یہ محسن وحسن، غالب والب، ساگر واگر سب


راحت اندوری۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ