Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

مومنؔ غازی پوری

 مومنؔ غازی پوری کے یومِ وفات پر منتخب اشعار  15 September 1995 ..... تقریر مسلسل تھا کبھی طول بیاں تھا دو لفظوں میں اب قبر کے پتھر پہ لکھا ...


 مومنؔ غازی پوری کے یومِ وفات پر منتخب اشعار 

15 September 1995

.....

تقریر مسلسل تھا کبھی طول بیاں تھا

دو لفظوں میں اب قبر کے پتھر پہ لکھا ہوں

----------

اب ماہرِ تاریخ مجھے ڈھونڈھ نکالیں

اک عہد کی تہذیب ہوں مٹی میں دبا ہو

----------

بہت ہی سادہ میرے دل کی داستان تھی مگر

غم حیات نے دے دی ہیں سرخیاں کیا کیا

----------

اس قدر لطف و عنایت خلاف امید

اے میرے دوست مرے ساتھ یہ دھوکا تو نھیں

----------

اٹھائے ہیں بہت صیاد کے ظلم و ستم لیکن

قفس چھوڑا نہ کچھ احسانِ بال و پر لیا ہم نے

----------

گری ہے برق تپاں کتنی احتیاط کے ساتھ

کے شہر بھر میں جلا ہے ہمارا گھر تنہا

----------

ایسا بھی انقلاب زمانے میں آئے گا

آنسو ہنسیں گے پھوٹ کے روئیں گے قہقہے

----------

کن خیالات میں کہاں گم ہو

کیا وہاں میں نہیں جہاں تم ہو

----------

جب وہ مجھ سے کبھی با دیدۂ تر ملتے ہیں

اپنے آنسو مری آنکھوں میں سمو جاتے ہیں

----------

کل صبح کی کرن بن کے بکھر جاؤں گا ہر سو

میں مصلحتاً شام کے آنچل میں چھپا ہوں

----------

دھلے دھلے مرے اوراق عہد رفتہ پر

مٹی مٹی کوئی تحریر سی لگے ہے مجھے

----------

زمانے سے مری کوئی خوشی دیکھی نہیں جاتی

جو اشک آلود ہے وہ بھی ہنسی دیکھی نہیں جاتی

----------

اربابِ سیاست کی ہر اک بات ہی مومنؔ

بالخیر بہت کم ہے شر انگیز بہت ہے

.....

نام  محمد_صغیر_صدیقی اور تخلص  مومنؔ تھا۔24؍اکتوبر 1933ء کو غازی پور کے محلہ نخاس میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم چشمۂ رحمت اورینٹل کالج غازی پور میں درجہ پنجم تک حاصل کی۔ اور جے۔ پی مہتا انٹر کالج بنارس سے انٹرمیڈیٹ کیا۔ اس کے بعد محکمہ ریل میں ملازمت اختیار کی آپ ڈویزنل کمرشیل انسپیکٹر کے عہدے پر فائز رہے۔ بچپن سے ہی شعر و شاعری کا شوق تھا۔ طالب علمی کے زمانے سے شعر گوئی کی ابتدا ہوئی۔ مومنؔ غازی پوری کے استاد حضرتِ علی احمد صاحب کلیمؔ غازی پوری تھے۔ ایک اچھے فنکار سے بھی پہلے اور اس سے بھی زیادہ وہ ایک اچھے انسان تھے۔ 1990ء میں ملازمت سے سبکدوش ہوئے۔ 15؍ستمبر 1995ء کو بنارس میں طویل علالت کے بعد اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ