ایلون مسک کا ایکس (ٹوئٹر) کے عام صارفین سے معاوضہ وصول کرنے کا عندیہ بوٹس کی طرف سے درپیش خطرے سے نپٹنے کیلئے کچھ معاوضہ ضروری ہے: معروف ب...
ایلون مسک کا ایکس (ٹوئٹر) کے عام صارفین سے معاوضہ وصول کرنے کا عندیہ
بوٹس کی طرف سے درپیش خطرے سے نپٹنے کیلئے کچھ معاوضہ ضروری ہے: معروف بزنس مین
ایلون مسک کی طرف سے اب ٹوئٹر استعمال کرنے والے عام صارفین سے بھی معاوضہ وصول کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کیلیفورنیا میں ایلون مسک سے گفتگو کرتے ہوئے بوٹس (ایسے اکائونٹ جو کمپیوٹر پروگرامز سے چلائے جاتے ہیں) کے ذریعے مصنوعی طور پر یہود مخالف ایجنڈا پھیلانے کے حوالے سے سوال اٹھایا تھا اور پوچھا کہ وہ اسے کیسے روکیں گے۔ ایلون مسک نے جواب میں کہا کہ ٹوئٹر استعمال کرنے والے ہر صارف سے ماہانہ فیس وصول کرنے بارے سوچ رہے ہیں۔
ایلون مسک کی طرف سے ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ ٹوئٹر استعمال کرنے والے صارفین سے ماہانہ کتنی فیس وصول کی جائے گی اور انہیں اس کے بدلے کیا سہولیات دی جائیں گی۔ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کے اس وقت 55 کروڑ صارفین ہیں جو ہر روز 10 سے 20 کروڑ پوسٹس کرتے ہیں۔ بوٹس کی طرف سے درپیش خطرے سے نپٹنے کیلئے کچھ معاوضہ ضروری ہے۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر پر سبسکرپشن فیس سے بوٹس کے ذریعے اکائونٹ بنانا مشکل ہو جائے گا کیونکہ ٹوئٹر پر اندراج کیلئے کریڈٹ کارڈ چاہیے ہو گا۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بوٹس کی بڑھتی ہوئی تعداد کا مقابلہ کرنے کیلئے مجھے سبسکرپشن کا راستہ ہی نظر آیا ہے۔ ایک بوٹ پر پینی سے کم لاگت آتی ہے اگر سبسکرپشن کے لیے چند ڈالر ادا کرنے پڑیں گے تو پھر بھی ان بوٹس کی قیمت بہت زیادہ ہے۔
سابق سکیورٹی چیف ٹوئٹر پیٹرز اٹکو نے امریکی کانگریس کو بتایا کہ انہیں معلوم نہیں کہ ٹوئٹر پر کتنے خودکار اکائونٹس ہیں لیکن وہ بوٹس کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ابھی تک یہ بھی واضح نہیں کہ ٹوئٹر کے 55 کروڑ صارفین میں کتنے بوٹس شامل ہیں جبکہ صارفین کے تخمینہ کے لیے ٹوئٹر نے "ایوریج مونیٹائبل ڈیلی ایکٹیو یوزرز (ایم ڈی اے یو)" سے موازنہ کرنے سے انکار کیا گیا۔
ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے سے پہلے معاہدے سے پہلے پیچھے ہٹنے کی وجہ بوٹس کو قرار دیا تھا اور پہلے بھی وہ صارفین سے پیسے وصول کرنے کی بات کر چکے ہیں۔ ایلون مسک نے اب ٹوئٹر کو ری برانڈ کرنے کے بعد ایکس کی پریمیم بلیو سروس کے لیے نئی کم قیمت متعارف کروانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے یہودی وزیراعظم سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ تنازعات ونفرت کو فروغ دینے کےخلاف ہیں ۔
آن لائن سیفٹی ماہرین کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر کی طرف سے نفرت انگیز تقریروں اور تشدد پر اکسانے کے الزام میں معطل اکائونٹس کو عام معافی دی جا رہی ہے۔ ٹوئٹر نے 2021ء میں واشنگٹن میں فسادات کے بعد ڈونلڈٹرمپ کا اکائونٹ معطل کرنے کے بعد بحال کر دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ نیونازی ویب سائٹ کے بانی اینڈریو اینگلن اور ریپبلکن رہنما مارجوری ٹیلر گرین کے پروفائلز بھی بحال کیے تھے۔
کوئی تبصرے نہیں