Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

بھارت پہنچنے پر افتخار احمد کی ویڈیو وائرل ہوگئی

  قومی ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد کی بھارت پہنچنے پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے گزشتہ روز بھارت پہنچی، ایئرپ...

 








قومی ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد کی بھارت پہنچنے پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے گزشتہ روز بھارت پہنچی، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال پر قومی کھلاڑیوں نے شائقین کرکٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

قومی ٹیم نے پریکٹس سیشن کا آغاز کردیا ہے اور گرین شرٹس کل وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل آئیں گے۔

افتخار احمد نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انڈیا اور کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

آل راؤنڈر کی ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے پانچ میچز میں افتخار احمد نے 146 رنز اسکور کیے تھے جس میں نیپال کے خلاف 109 رنز کی شاندار اننگز بھی شامل تھی۔

افتخار احمد 72 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 5 نصف سنچری اور ایک سنچری کی مدد سے 1347 رنز بناچکے ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ