اسلام آباد : صحافی ارشد شریف کی اہلیہ سمعیہ ارشد نے وارنٹ گرفتاری سے متعلق کہا کہ مجسٹریٹ کی سطح پر کیس اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا ع...
اسلام آباد : صحافی ارشد شریف کی اہلیہ سمعیہ ارشد نے وارنٹ گرفتاری سے متعلق کہا کہ مجسٹریٹ کی سطح پر کیس اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا علم نہیں ، مجھے صرف سپریم کورٹ کے کیس کا علم ہے۔ تفصیلات کے مطابق صحافی ارشد شریف کی اہلیہ سمعیہ ارشد نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمن جاری ہوا نہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا علم ہے۔ سمعیہ ارشد شریف کا کہنا تھا کہ میرے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا میڈیا سے پتا چلا ، ہماری درخواست پر ایف آر نہیں کاٹی گئی ، مجسٹریٹ کی سطح پر کیس کیا چل رہا ہے اور کہاں چل رہا ہے اس کا علم نہیں۔ انھوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے از خود نوٹس میں ہر بار پیش ہوئی ، مجھے صرف سپریم کورٹ کے کیس کا علم ہے ، نہیں معلوم مجسٹریٹ کی سطح پر کیا کیس چل رہا ہے۔ یاد رہے سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے عدم پیشی پر ارشد شریف کی اہلیہ سمعیہ ارشدکے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے تھے۔ ارشد شریف کے قتل کیس میں ان کی اہلیہ، بیٹا اور پروڈیوسر علی عثمان سمیت انیس افراد گواہان میں شامل ہیں۔ دوسری جانب ارشد شریف کی فیملی سرکار کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کو پہلے ہی رد کرچکی ہے، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سرکار نے ارشد شریف قتل کیس کی ایف آئی آر اپنی مدعیت میں درج کی، ہماری درخواست پر درج نہیں کی گئی۔
کوئی تبصرے نہیں